اسلام آباد (آئی این پی) نو منتخب صدر ممنون حسین کراچی سے (کل) بدھ کو اسلام آباد پہنچیں گے اور وہ 9ستمبر کو اپنی حلف برداری اور ایوان صدر میں منتقلی سے پہلے تک پنجاب ہاﺅس میں قیام کرینگے۔ 30جولائی کو صدر منتخب ہو نے کے بعد ممنون حسین اسلام آباد سے کراچی چلے گئے تھے اور جہاں انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے ملاقاتیں شروع کیں تو سکیورٹی حکام نے انہیں ڈیفنس کراچی کی ذاتی رہائش گاہ سے سٹیٹ گیسٹ ہاﺅس میں منتقل ہونے کا مشورہ دیا جس کے بعد وہ سٹیٹ گیسٹ ہاﺅس میں منتقل ہو گئے تھے اور وہاں سے اب وہ 4ستمبر کو اسلام آباد آئیں گے ۔نومنتخب صدر 9ستمبر تک پنجاب ہاﺅس میں قیام کریں گےاور 9ستمبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے لیے ایوان صدر جائیں گے اور اپنی حلف برداری کے بعد صدر آصف علی زرداری کو ایوان صدر سے باوقار طریقے سے رخصت کریں گے۔
ممنون حسین/اسلام آباد