احمد راہی کو مداحوں سے بچھڑے بارہ سال ہو گئے

لاہو (شوبز ڈیسک) شاعر ، نغمہ نگار، مصنف، مکالمہ نویس احمد راہی کو مداحوں سے بچھڑے بارہ سال ہو گئے۔ بارہ نومبر انیس سو تئیس کو امرتسر میں پیدا ہونے والے احمد راہی کو بیک وقت اردو اور پنجابی پر دسترس حاصل تھی۔ فلم مرزا جٹ ہو یا سسی پنوں یا لالی وڈ کی سدا بہار فلم ہیر رانجھا ان سب کے گیت احمد راہی کے ہی تخلیق کردہ ہیں۔ تمغہ حسن کارکردگی، نگار، بولان سمیت متعدد ایوارڈ اپنے نام کرنے والا سدا بہار گیتوں کا خالق 2ستمبر2002ء میں اس فانی جہاں سے کوچ کر گیا۔

ای پیپر دی نیشن