پشاور (آن لائن+ این این آئی) پشاور میں نیٹو کارگو طیارے کے شبہ میں 50 سے زیادہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ جس تھانے کی حدود یعنی بڈھ بیر پولیس سٹیشن میں یہ واقعہ ہوا، وہاں کی پولیس نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور واقعہ کا مقدمہ بھی تاحال درج نہیں ہوا۔ این این آئی کے مطابق غیر ملکی جہاز پر فائرنگ کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ میں طیارہ کو ایک گولی لگی تھی۔