ویلز(ثناء نیوز)مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرس فوگ راسموسین نے کہا ہے کہ نیٹو کے لیڈران یوکرائنی بحران کے تناظر میں ایک ایسی سرعت رفتار فوج کھڑی کرنے کامنصوبے کا فیصلہ کر رہے ہیں جو مستقبل میں فوری طور پر کسی بھی بحران کا مقابلہ کر سکے۔خیال کیا گیاکہ اِس نئی فوج میں مختلف اقوام کے ہزاروں فوجی شامل ہو سکتے ہیں۔نیٹو کے پاس ایسی ہی ایک فوج پہلے سے بھی موجود ہے لیکن اس کی ترتیب میں کم از کم پانچ دن درکار ہوتے ہیں۔نئی فوج کے قیام کا معاملہ کل (جمعرات) سے برطانوی علاقے ویلز میں شروع ہونے والی نیٹو سربراہ اجلاس میں طے ہو سکتا ہے۔ اس اجلاس میں امریکی صدر سمیت دیگر اٹھائیس رکن ریاستوں کے لیڈران شریک ہوں رہے ہیں۔