کراچی (آئی این پی) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ نوجوان شاہ زیب کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پرپولیس رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ایس ایس پی ملیر کو کل طلب کر لیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے شاہین بی بی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شاہ زیب کو گزشتہ سال اس کے دوست نے فون کرکے بلایا تب سے شاہ زیب کو کچھ پتہ نہیں ہے تاہم بعد میں کال ٹریس کرنے پر پتہ چلا کہ فون کال ملیر کینٹ سے کی گئی، کیس سے متعلق پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے 3 ستمبر کو ایس ایس پی ملیر رائو انوار کو طلب کر لیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے نوجوان شاہ زیب کی بازیابی سے متعلق پولیس رپورٹ مستردکر دی‘ ایس ایس پی ملیر عدالت طلب
Sep 03, 2014