طویل دھرنے اور تقریروں کے باوجود عمران خان، نوازشریف کیخلاف عوامی حمائت حاصل نہیں کرسکے: برطانوی جریدہ

لندن (آن لائن) برطانوی جریدے"اکانومسٹ" نے اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ عمران خان طویل دھرنے اور تقریروں کے باوجود یہ رائے عامہ ہموار کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ نوازشریف بدعنوان ہیں یا یہ کہ وہ غیر قانونی طریقے سے اقتدار میں آئے۔برطانوی جریدے "اکانومسٹ" نے اپنے ایک تبصرے میں لکھا ہے کہ عمران خان نے مختلف حیلوں بہانوں سے موجودہ بحران کو بھڑکایا ہے۔اگست میں انہوں نے اپنے پارٹی کے تمام ممبران اسمبلی کو پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کا حکم دیا۔عمران خان اس حوالے سے رائے عامہ ہموار کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ نواز شریف انتہائی بدعنوان ہیں یا پھر یہ کہ وہ غیر قانونی طریقے سے اقتدار میں آئے ہیںاور یہ بھی کہ سڑکوں پر احتجاج کرنا قانونی اور آئینی تبدیلی کا متبادل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...