سیاسی معاملے پر کارروائی نہیں ہو سکتی‘ ہائیکورٹ: وزیراعظم کی نااہلی کیلئے تحریک انصاف کی درخواست خارج

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ  کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے فوج کی ثالثی سے متعلق کی گئی تقریر کی بنیاد پر وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔ عدالت نے ابتدائی سماعت مکمل ہونے پر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ عدالت نے قرار دیا کہ وزیراعظم کی طرف سے اسمبلی میں تقریر کرنا ایک سیاسی معاملہ ہے، کسی بھی سیاسی معاملے پر عدالتی کارروائی نہیں ہو سکتی۔ دوران سماعت درخواست گزار تحریک انصاف لائرز فورم کے نائب صدر گوہر نواز سندھو کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ فوج کی ثالثی کے معاملے پر وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں قوم سے جھوٹ بولا لہٰذا اب وہ دستور کے آرٹیکل 62 اور63 پر پورے نہیں اترتے اور وہ صادق اور امین نہیں رہے۔ اس لیے عدالت وزیراعظم کو نااہل قرار دے۔ ہائی کورٹ آفس کی جانب سے درخواست پر اعتراض عائد کیا گیا کہ درخواست ناقابل سماعت ہے درخواست گزار نااہلی کے معاملے پر الیکشن کمشن سے رجوع کریں۔ عدالت نے ہائی کورٹ آفس کی جانب سے عائد اعتراض کو برقرار رکھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...