عمران خان کے کراچی کو آزاد کرانے کے اعلان پر متحدہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پھٹ پڑی

اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اپنے دھرنے کے دوران کراچی میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے جاری دھرنوں کو سراہتے ہوئے کئی بار کراچی کو آزاد کرانے کیلئے اعلان پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ پھٹ پڑی، متحدہ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر ،کن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ چند سو کا لشکر کراچی کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھے گا تو اس کا نتیجہ دیکھ لے گا۔ مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران خالد مقبول صدیقی نے اپنی تقریر کا زیادہ تر رخ عمران خان پر تنقید کی طرف رکھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کون ہوتے ہیں جو کراچی کو آزاد کرانے کا اعلان کریں کیا یہ کراچی والوں کو ان کی تکلیفوں اور مسائل سے نجات دلائیں گے جو وہ سالہا سال سے برداشت کر رہے ہیں یا پھر یہ کراچی کے وسائل پر قبضہ کرنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر چند سو کے اس لشکر نے کراچی کی طرف رخ کیا تو اس کا جو نتیجہ نکلے گا وہ دیکھ لے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...