عمران، طاہر القادری کیخلاف جسٹس ثاقب نثار اور پولیس کی گاڑی پر حملوں کے الزام میں مزید 3 مقدمات درج

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف تھانہ کوہسار میں مزید تین مقدمات درج کر لئے گئے ، تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے سربراہان کے خلاف درج مقدمات کی تعداد نو ہو گئی ہے۔ مقدمات اسلام آباد میں تھانہ کوہسار میں رجسٹر کئے گئے۔ عوامی تحریک اور تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف تین مختلف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں جو پولیس کی گاڑی اور سپریم کورٹ کے جج  جسٹس ثاقب نثار کی گاڑی پر حملے کے خلاف درج کی گئی ہیں۔ عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف اب تک کل نو مقدمات رجسٹر کئے گئے ہیں۔ ان مقدمات میں تین اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ،  ایک تھانہ آبپارہ میں تین تھانہ کوہسار میں اور تھانہ مارگلہ میں دو مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...