پارلیمنٹ ہائوس پر چڑھائی، عمران، طاہر القادری کیخلاف تحریک استحقاق پیش کرنے پر اتفاق

Sep 03, 2014

اسلام آباد (آن لائن) حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ ہائوس پر چڑھائی کرنے پر عمران خان اور طاہر القادری کیخلاف پارلیمنٹ میں تحریک استحقاق پیش کرنے پر اتفاق کیا ہے اور اس حوالے سے صلاح مشورے شروع کردئیے گئے ہیں۔ توقع ہے کہ آج یہ تحریک استحقاق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کردی جائیگی۔ اپوزیشن ذرائع کے مطابق اس تحریک استحقاق میں یہ کہا جائیگا کہ عمران، طاہر القادری نے پارلیمنٹ ہائوس اور قومی اسمبلی پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی جس سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج خراب ہوا اسلئے پارلیمنٹ ان کیخلاف کارروائی کرے۔

مزیدخبریں