6 ستمبر جذبہ قوم

مکرمی! 6 ستمبر 1965ء کی صبح بھارت اچانک پاکستان پر حملہ آور ہوا اس کا ارادہ تھا کہ وہ صبح کا ناشتا لاہور کے جم خانہ میں کرے گا۔ ہندو قوم کو یہ ہوش نہیں آیا کہ وہ جس قوم سے ٹکرا رہے ہیں وہ کٹ تو سکتی ہے مگر جھک نہیں سکتی۔ اس جنگ میں فوج نے اپنا کردار ادا کیا جس کی مثال تاریخ میں ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی لیکن پاکستانی قوم کا کردار بھی اپنی مثال آپ ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ جنگ محض ہتھیاروں سے نہیں، جذبوں سے جیتی جاتی ہے۔ اس وقت یہ جذبہ پاکستانی قوم میں بیدار تھا۔ جب فوجیوں کیلئے خون کی ضرورت پڑی تو پاکستانیوں نے ایک عجیب و غریب مثال قائم کی۔ بلڈ بینک کے سامنے لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں جب بلڈ بینک بھر گئے تو لوگوں کے گھروں سے عارضی طور پر فریج مانگ کر خون کی بوتلیں محفوظ کی گئیں۔ یہی عزم اور جذبہ ہمیں آج بھی بیدار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وقت پڑنے پر ہم یہ ثابت کر سکیں کہ ہم زندہ قوم ہیں۔ (سیدہ عکاشہ بخاری، لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی)

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...