اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی ہے۔ بدھ کے روز اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بینچ نے مظہر اقبال کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔ درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر مسعود شاہ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت کو ہدایت دے کہ ایم کیو ایم غیر ملکی فنڈ سے اپنے معاملات چلا رہی ہے جو ملکی سالمیت کے خلاف ہے۔ حکومت پندرہ یوم کے اندر سپریم کورٹ میں ایم کیو ایم کے خلاف ریفرنس دائر کرے جس پر عدالت نے درخواست گزار کو حکم دیا کہ پہلے حکومت سے را بطہ کرے پھر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے۔ بعدازاں عدالت نے درخواست خارج کر دی۔
درخواست خارج

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...