کوئٹہ (صباح نیوز+ بی بی سی) کوئٹہ میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا جبکہ یورپ میں بھی پانچ سال میں پہلی مرتبہ پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آ گئے۔ رواں سال کے دوران پاکستان بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 30 ہوگئی۔ دریں اثناء عالمی ادارہ صحت کے مطابق یورپ میں پانچ سال میں پہلی مرتبہ پولیو کے دو کیسز سامنے آئے ہیں۔ کیسوں کی تشخیص یوکرائن میں ہوئی جہاں بچوں کی نصف آبائی کو انسداد پولیو ویکسین میسر ہے۔ عالمی ادارہ صحت کیے مطابق یوکرین میں پولیو وائرس پھیلنے کا ’شدید‘ خطرہ ہے۔
کوئٹہ میں پولیو کا نیا کیس‘ یورپ میں پانچ سال میں پہلی مرتبہ دو نئے کیسزسامنے آگئے
Sep 03, 2015