ایان کیس‘ شریک ملزم اویس کیخلاف کارروائی روکنے کی استدعا مسترد

Sep 03, 2015

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عبادالرحمن لودھی اور جسٹس صداقت علی خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سپر ماڈل ایان علی کرنسی سمگلنگ کیس میں شریک ملزم اویس کے خلاف ٹرائل کورٹ میں کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کردی اور سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت اگلے ہفتے کیلئے مقرر کردی معزز ڈویژن بنچ میں سماعت شروع ہوئی تو عدالت عالیہ نے استفسار کیا درخواست گزارکہاں ہے تو بتایا گیا وہ تو دوبئی میں ہے جس پر عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ ایک شخص جس نے درخواست دی جس پر نہ اس کے دستخط اور نہ ہی بیان حلفی پر دستخط ہیں اور وہ شخص خود کو کورٹ کے سامنے سرنڈر نہیں کررہا لیکن کورٹ سے ریلیف چاہتا ہے جس پر ملزم اویس کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا وہ پاکستان آتے ہی گرفتار ہو جائے گا۔ عدالت عالیہ نے قرار دیا اگر وہ گرفتار ہوتا ہے تو پھرکیا ہوجائے گا ملزم کی عدم موجودگی پر ڈویژن بنچ نے اس کی درخواست خارج کردی تاہم اویس کے وکیل کی استدعا پر انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت آئندہ ہفتے کیلئے فکس کر دی گئی۔

مزیدخبریں