یوسف رضا گیلانی کی 9ویں مقدمہ میں بھی 7 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوسف رضا گیلانی کی نویں مقدمے میں بھی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت عالےہ میں یوسف رضا گیلانی کی نویں مقدمے کی ٹرانزٹ بےل کی سماعت ہوئی۔ فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا انکے موکل کی کردار کشی کی جارہی ہے۔ ایک کیس سے نکلتے ہیں تو ایف آئی اے دوسرا کیس درج کرلیتی ہے، عدالت ایف آئی اے کو مزید مقدمات درج کرنے سے روکے۔ فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے حفاظتی ضمانت کی منظوری کی استدعا کی۔ عدالت نے ضمانت کیلئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔ بعدازاں مےڈےا سے بات کرتے ہوئے سابق وزےر اعظم نے کہا ہے کہ حکومت نے امتےازی روےہ اختےار کررکھا ہے اور اےک سےاسی جماعت کی کردار کشی کی جارہی ہے پےپلزپارٹی نے ہمےشہ عدالتوں کا احترام کےا ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی انہوں نے کہا کہ اےف آئی اے نے مےری ملتان والے گھر پر چھاپہ مارا ہے اور مےرے ملازمےن کو ہراساں کےا ہے جبکہ نےب بھی ان کے پےچھے پڑی ہوئی ہے۔
یوسف گیلانی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...