فلائٹ لیفٹیننٹ صمد علی چنگیزی

فلائٹ لیفٹیننٹ صمد علی چنگیزی یکم مارچ1942ء کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔انہوں نے 29 جنوری 1964 ء کو پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی اور 30جنوری1966کو بطور فائٹر پائلٹ کمیشن حاصل کیا۔1971ء کی جنگ کے دوران آپ جدید سٹار فائٹر سے لیس پاک فضائیہ کے نمبر 9سکواڈرن میں تعینات تھے۔
جیسے ہی1 197ء جنگ شروع ہوئی فلائٹ لیفٹیننٹ صمدجنوبی زون میں ہونے والے آپریشنز میں حصّہ لینے کے لیے نمبر9سکواڈرن کی فلائٹ کے ساتھ ماڑی پور(مسرور) میں فرائض سر انجام دینے کے لیے پہنچ گئے۔انہوں نے رضا کارانہ طور پر سکواڈرن کو تفویض کیے گئے زیادہ تر مشنز خود سر انجام دیے اور اپنی شہادت تک کل 11مشنز میں حصّہ لیا۔12دسمبر1971ء کو اپنے فلائٹ کمانڈر سکواڈرن لیڈر رشید احمد بھٹی کے ساتھ حیدرآباد(سندھ)کے نزدیک ایک (CAP)مشن میں شرکت کی۔فارمیشن میں بحیثیت نمبر 2صمد علاقے میں دشمن کے حملہ آوروں کو تلاش کو رہے تھے کہ اچانک بدین ریڈار نے فارمیشن کو اطلاع دی کہ بھارتی فضائیہ کے دو MiG-21طیارے علاقے میں گھس گئے ہیں۔انہوں نے فورا اپنے لیڈر کو کہا کہ میں حملہ آور کا مقابلہ کر کے انہیںمار بھگانے لگا ہوں ۔

ای پیپر دی نیشن