جاناں ملک اور نعمان جاوید کا شادی کا فیصلہ

Sep 03, 2016

لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکار نعمان جاوید اور اداکارہ جاناں ملک نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نعمان جاوید کا اس سال کا آغاز کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا تھا، ان کی اہلیہ گلوکارہ فریحہ پرویز نے ان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، جس کے بعد نعمان جاوید نے خودکشی کی کوشش بھی کی تھی، تاہم 4 ماہ بعد ان کی زندگی میں سب کچھ بہتر ہورہا ہے اور وہ جلد اداکارہ جاناں ملک سے شادی کرنے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں