لاہور (نیوز رپورٹر) صوبے کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں دستیاب بچوں کے علاج معالج کی سہولیات سے بھر پور استفادہ کرنے ، چلڈرن ہسپتال لاہور پر ورک لوڈ کم کرنے اور مریضوں کی سہولت کے لئے صوبے میں پیڈیا ٹرکس ریفرل سسٹم قائم کرنے کے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر لاہور کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں اور نجی ہسپتالوں کا چلڈرن ہسپتال کے ساتھ ریفرل سسٹم اسٹیبلش کیا جا رہا ہے۔پروفیسر مسعود صادق نے منصوبے کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں شعبہ امراض اطفال موجودہے اور علاج معالجہ کی سہولیات بھی دستیاب ہیں لیکن معمولی نوعیت کی بیماریوں میں مبتلا بچوں کی کثیر تعداد کو چلڈرن ہسپتال ریفر کر دیا جاتا ہے۔ جس سے مریض بچوں اور ان کے لواحقین کے لئے بھی مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔