لاہور (سپورٹس رپورٹر) ہوم سیکرٹری پنجاب نے غیرمعیاری ملاوٹ شدہ کھل بنولہ اورپھپھوندی لگے روٹی ٹکڑے وغیرہ کی خرید و فروخت اورذخیزہ اندوزی پر عائد دفعہ 144 میں مزید دو ماہ کی توسیع کر دی ہے جس کا اطلاق یکم ستمبر سے 31 اکتوبر 2016ءتک ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ لالی جو کہ لائیوسٹاک دوست پرندہ سمجھاجاتاہے مویشیوں کی جوئیں اورچچڑیاںاوردیگر نقصان دہ کیڑے مکوڑے کھاکرتلف کرنے میں مددگار ثابت ہوتاہے اب حکومت پنجاب نے لالی پرندے کے شکار، خریدوفروخت اور سمگلنگ پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کردی ہے ۔ دودھ اورگوشت میں غیرمعیاری کھل بنولہ اور پھپھوندی لگے روٹی ٹکڑوں کی زہر کی وجہ سے نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں میں بھی موذی بیماریاں پھیل رہی تھیں۔
غیر معیاری، ملاوٹ شدہ کھل بنولہ اور پھپھوندی لگے روٹی ٹکرے وغیرہ کی فروخت اور لالی پرندہ کے شکار پرپابندی میں توسیع
Sep 03, 2016