ضابطہ اخلاق پر تمام مکاتب فکر کے علماءکے دستخط عظیم کارنامہ ہے: طاہر بخاری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) متحدہ علماءبورڈ کے "ضابطہ اخلاق" پر تمام مکاتبِ فکر کے علماءکے دستخط عظیم کارنامہ ہے ۔ بین المسالک ہم آہنگی اور باہمی رواداری کے قیام کے لےے نیا تشکیل شدہ یہ"ضابطہ اخلاق"انتہائی جامع ، وقیع اور فرقہ وارانہ امن و امان کے قیام کے لےے سنگ میل ثابت ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل اوقا ف پنجاب نے متحدہ علماءبورڈ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مولانا فضل الرحیم چیئرمین متحدہ علماءبورڈ پنجاب ، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی ، مولاناعبدالر¶ف فاروقی ، مولانا قاضی غلام مرتضی اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ چیئرمین متحدہ علماءبورڈ نے بتایا کہ متحدہ علماءبورڈ کے"ضابطہ اخلاق"پر تمام مکاتبِ فکر کی اکابر اور معتبر شخصیات کا اتفاقِ رائے عمل میں آچکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن