لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی یوتھ اینڈجونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پنجاب کی ٹیم اسلام آباد روانہ ہو گئی۔4 ستمبر سے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہونے والے ایونٹ میں آرمی، ائرفورس، واپڈا، ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخواہ ، بلوچستان ، اسلام آباد ، آزاد جموں وکشمیر فاٹا اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے 300سے زائد مر د و خواتین شرکت کرینگی ۔
قومی یوتھ اینڈ جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ، پنجاب کی ٹیم اسلام آباد چلی گئی
Sep 03, 2016