حمیرا ارشد کی بیٹے کی حوالگی کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ‘ سماعت 5 ستمبر تک ملتوی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) عدالت نے گلوکارہ حمیرا ارشد کی بیٹے کی حوالگی کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز لاہور کی مقامی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ احمد بٹ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ حمیرا ارشد زیادہ تر وقت گھر سے باہر گزارتی ہیں۔ گھر میں شراب اور سگریٹ نوشی کی بہتات ہے جس کے بچے پر بُرے اثرات مرتب ہونگے جبکہ حمیرا ارشد کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ بچہ چھوٹا ہے اس لئے ماں ہی اس کی بہتر پرورش کر سکتی ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...