لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پنجاب ریور رائن پولیس فورس اور نیشنل اینٹی گریٹڈ کائونٹر ٹیررزم کورس کی مشترکہ گریجوایشن تقریب سے قبل نیشنل کاؤنٹرٹیررزم سینٹر، پبی، کھاریاںکے مختلف حصے دیکھے۔ جوانوں کی عملی تربیت کا مظاہرہ بھی دیکھا اور انسداد دہشت گردی کے لئے جوانوں کی ٹریننگ کو بہترین قرار دیتے ہوئے پاک افواج کے افسروں اور ٹرینرز کی تعریف کی۔ وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب کے آخر میں یہ اشعار پڑھے۔
خوشبوئوں کا اک نگر آباد ہونا چاہئے
اس نظام زر کو اب برباد ہونا چاہئے
ان اندھیروں میں بھی منزل تک پہنچ سکتے ہیں ہم
جگنوئوں کو راستہ تو یاد ہونا چاہئے
خواہشوں کو خوبصورت شکل دینے کے لئے
خواہشوں کی قید سے آزاد ہونا چاہئے
ظلم بچے جن رہا ہے کوچہ و بازار میں
عدل کو بھی صاحب اولاد ہونا چاہئے
تقریب کے اختتام پرسب نے مل کر’’پاکستان زندہ باد، پاک افواج زندہ باد‘‘ کے نعرے لگائے۔