لاہور (خصوصی رپورٹ) معروف کالم نگار، مذہبی سکالر اور پامسٹ یاسین وٹو نے کہا ہے کہ عیدالاضحی منگل کو آ رہی ہے جو پاکستان کیلئے اور قربانی کرنے والوں کیلئے نہایت سعد ہے کیونکہ منگل کے روز خون بہایا جائیگا، اس سے ملک میں خوشحالی اور حکومت کیلئے آسانیاں پیدا ہو جائیں گی، نہ صرف پاکستان کیلئے بلکہ ان ممالک میں جہاں منگل کے روز قربانی ہو گی ان کیلئے بھی یہ مبارک ہو گی۔ پاکستان کیلئے یہ نہایت خوش آئد ہے، ملک میں خوشحالی اور استحکام آئے گا۔