ڈھاکہ کیفے حملوں کا منصوبہ ساز میجر مراد پولیس چھاپے کے دوران ہلاک

ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش پولیس کے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران ڈھاکہ کیفے حملے کا منصوبہ ساز مارا گیا۔ پولیس کے مطابق 35 سالہ میجر مراد روپانگر کے علاقے میں عسکریت پسندوں کے زیر استعمال 5 منزلہ عمارت پر چھاپے کے دوران مارا گیا۔ چھاپے کے دوران ملزم نے خنجروں سے وار کر کے 3 پولیس اہلکاروں کو شدید زخمی کر دیا۔ انسداد دہشت گردی محکمہ کے سینئر اہلکار ثناور حسین کے مطابق میجر مراد جمعیت المجاہدین بنگلہ دیش کا سینئر رکن تھا اور اس نے گلشن کیفے میں حملہ کرنے والے 5 جہادیوں کو ٹریننگ دی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میجر مراد جمعیت المجاہدین بنگلہ دیش کا چیف ٹرینر ،نہایت شاطر تھا اور انگریزی روانی سے بولتا تھا۔ ا اسی نے جولائی میںڈھاکہ میں ہونے والے کیفے حملے کی منصوبہ سازی کی تھی جس میں بائیس سے زیادہ لوگ جاں بحق ہوگئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...