بھارت میں 2افراد کی خاتون کو قتل کرنے کے بعد نعش سے درندگی

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی معاشرے میں جنسی زیادتیوں کے بڑھتے واقعات اب اس حد تک شروع ہو گئے کہ وہ اب نعشوں کو بھی نہیں چھوڑتے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر بنگلور میں دو افراد نے ایک عور ت کو قتل کیا پھر اس کی نعش کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ دونوں ملزمان کو اترپردیش سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق علاقے کونانا کونٹے کے قریب ایک گھر سے 28 سالہ خاتون ارمیلا دیوی کی نعش برآمد ہوئی، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کیا اور تفتیش کا آغاز کیا تو پوسٹ مارٹم رپورٹ میں پتہ چلا کہ نعش کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔ پولیس نے سب سے پہلے مقتولہ کے خاوند گپتاکو گرفتار کیا تاہم دوران تفتیش گپتا کے ساتھ کام کرنے والا ایک شخص راجو غائب تھا‘ گپتا نے راجو کوساڑھے سات ہزار روپے دینے تھے، اس پر کچھ دن قبل دونوں کے درمیان جھگڑا بھی ہوا۔ پولیس نے راجو اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا جنہوںنے قتل اور نعش کے ساتھ زیادتی کا جرم قبول کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...