نیویارک (نیٹ نیوز) نیویارک کے علاقے کوئینز میں ساٹھ سالہ مسلمان خاتون ناظمہ خانم کو بدھ کی رات نو بجے اس وقت چھریاں مارکے قتل کر دیا گیا‘ جب وہ اپنے گھر کے قریب شوہر کے ساتھ چہل قدمی کر رہی تھیں۔ ان کے شوہر ان سے کچھ فاصلے پر تھے جس کی وجہ سے نہ وہ ان کو بچا سکے اور نہ ہی انہوں نے حملہ آور کو دیکھا۔ پولیس کے مطابق یہ ڈکیتی کا کیس ہو سکتا ہے جبکہ ناظمہ خانم کے خاندان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کچھ نہیں تھا۔ یہ قتل نفرت کی بنیاد پر ہوا ہے۔