تہران (اے پی پی) ایران افغانستان اوربھارت کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل نے باہمی دلچسپی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔تینوں ملکوں کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹرجنرل کی سطح پر ہونے والے اس دوسرے اجلاس میں جو تہران میں منعقد ہوا سیاسی، اقتصادی تعاون اور ٹرانزٹ کے مسائل نیز ثقافتی امور پر بات چیت ہوئی۔ وزارت خارجہ کے ڈائریکٹوریٹ آف ڈپلومیسی کی رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں علاقے اور افغانستان کے حالات کا جائزہ لیا گیا اور تینوں ملکوں نے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ اس اجلاس میں ایران افغانستان اور بھارت نے دہشتگردی اور انتہا پسندی سے مقابلے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اس اجلاس میں چابہار بندرگاہ کے راستے ایران سے افغانستان و ہندوستان کے لئے ٹرانزیٹ روٹ قائم کئے جانے کے سلسلے میں طے شدہ سمجھوتے کے بارے میں اتفاق کیا گیا ہے کہ چابہار بندرگاہ کو استعمال کرنے کی تیاری کرنے کے لئے متعلقہ ماہرین اور تجارت و صنعت کے نمائندوں کے اجلاس ہوں گے۔ ایران، بھارت اور افغانستان کی وزارت خارجہ کے ڈائرکٹرز جنرل نے قلب ایشیا۔ استنبول کے تحت ممکنہ تعاون کا بھی جائزہ لیا۔