کنٹرول لائن تسلیم، آزاد کشمیر گلگت بلتستان پاکستان کے علاقے ہیں: امریکہ

واشنگٹن (آن لائن+کے پی آئی) امریکہ نے کہا ہے کہ وہ جموں وکشمیر کے معاملے پر کنٹرول لائن پر موجود پوزیشن برقرار رکھنے کے حق میں ہے جبکہ یہ بات واضح کردی ہے کہ یہ دونوں ممالک پر منحصر ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے پر کسی بھی مذاکرات کیلئے رفتار ، دائرہ کار اور کردار کا تعین کریں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے معاملے پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تسلیم کرتے ہیں کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پاکستان کے انتظام میں ہیں جبکہ 1972 میں قائم لائن آف کنٹرول جس نے جموں وکشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کردیا کو بھی تسلیم کرتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کشمیر کے معاملے پر امریکہ کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جبکہ ہم کئی بار کہہ چکے ہیں کہ ہماری پالیسی کشمیر کے معاملے میں واضح ہے۔ دونوں ممالک کشمیر پر مذاکرات کیلئے رفتار ، دائرہ کار اور کردار کا خود تعین کریں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...