بہاولپور میں کوآپریٹو سوسائٹیز کے 6997 ممبران کو فصل خریف کیلئے قرضے جاری کئے: محمد ایوب

Sep 03, 2016

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب پراونشل کوآپریوٹ بینک لمیٹڈ نے فصل خریف 2016ء کیلئے بہاولپور زون میں 1177 کوآپریٹو سوسائٹیز کے 6997 کاشتکار / ممبران میں 291.72 ملین ملتان زون میں 1055 کوآپریٹو سوسائٹیز کے 5024 کاشتکار / ممبران میں 192.62 ملین اور ڈیرہ غازی خان زون میں 1814 کوآپریٹو سوسائٹیز کے 8151 کاشتکار / ممبران میں 115.47 ملین روپے کے قرضہ جات جاری کیے ہیں۔ اس کا اظہار صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک محمد ایوب کی زیر صدارت مذکورہ زونز کے جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں بزنس ہیڈ ڈویلپمنٹ اسرار الحق ، زونل ہیڈز ملتان عبدالغفار جلیانی، بہاولپور چودھری عبدالحمید اور ڈیرہ غازی خان منیر احمد خاں کے علاوہ متعلقہ برانچ منیجرز اور زونل ہیڈز نے شرکت کی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ بینک نے فصل ربیع 2015-16 ء کی وصولی کی مد میں بہاولپور زون میں 98.27 فیصد کے حساب سے 297.60 ملین ، ملتان زون میں 99.73 فیصد کے حساب سے 194.50 ملین روپے اور ڈیرہ غازی خان زون میں 99.78 فیصد کے حساب سے 117.27 ملین روپے کی وصولی کی ہے۔ 

مزیدخبریں