لاہور(نامہ نگار)شاہدرہ ٹاﺅن کے علاقہ سے ملنے والی سرکٹی بوری بند نعش کی تاحال شناخت نہےں ہوسکی ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ سب انسپکٹر صادق کے بیان پر درج کرلیا گیا ہے،مقتول کی شناخت کے لئے نادرا حکام سے رابطہ کیا گیا ہے،مقتول کی شناخت کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔