منشیات فروش خاتون سمیت 2 افراد کو مجموعی طور پر 11 سال قید کی سزا

Sep 03, 2016

لاہور(اپنے نامہ نگارسے)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے 48کلو گرام چرس رکھنے کے مقدمے میں ملوث خاتون میر برمان کو سولہ سال چارماہ اور اس کے ساتھی روہل امین کو سات سال چھ ماہ قید کی سز اکا حکم سنا دیا ہے۔ ملزمان کے خلاف انٹی نارکوٹکس فورس نے مقدمہ درج کیا تھا اور چالان فاضل عدالت میں پیش کیا۔ فاضل عدالت نے گزشتہ روز مقدمے کی سماعت مکمل کرکے جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو مذکورہ سزا سنا دی۔

مزیدخبریں