حقوق العباد سے اللہ تعالی خوش ہوتا ہے: کنول نسیم

Sep 03, 2016

لاہور ( پ ر ) پاک مدد ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین حافظ ذاکر خاں نے کہا کہ پاکستان ہمارا پیارا وطن ہے۔ اس کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کپور تھلہ ہائوس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سابق رکن صوبائی اسمبلی کنول نسیم ‘ فاروق احمد اعوان ‘ عائشہ اعجاز ‘اقراء اشفاق ‘ثناء شینم خان ‘فرح خان ‘احسن محی الدین ‘ محمد بشیر ‘ ارسلان بشیر ‘عمر سرفراز ‘عثمان اسرار ‘ساجد عاشق ‘عمر خطاب احمد جمیل نے شرکت کی۔ کنول نسیم نے کہا کہ حقوق العباد سے اللہ تعالیٰ خوش ہوتا ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرے ۔

مزیدخبریں