مردان خودکش دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ, حملہ آور افغانی تھا‘عمر 30سے 35سال تھی

Sep 03, 2016 | 12:23

ویب ڈیسک

پشاور: مردان خودکش دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حملہ آور غیر ملکی افغانی تھا. حملہ آور کی عمر 30سے 35سال تھی جبکہ خود کش جیکٹ میں 8کلو بارودی مواد اور بال بیرنگ تھے۔تفصیلات کے مطابق مردان میں خودکش دھماکے کے بعد فضا ہفتہ کو بھی سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار ہے، سیکیورٹی اداروں نے دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی ہے. رپورٹ کے مطابق حملہ آور غیر ملکی افغانی تھا۔پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آور کی عمر 30سے 35سال تھی، حملہ آور پیدل تھا اور اس کے پاس ایک دستی بم بھی تھا جبکہ خودکش حملہ آور کے جیکٹ میں 8کلو بارودی مواد اور بال بیرنگ تھے۔

مزیدخبریں