معروف ایکشن ہیرو’’جیکی چن ‘‘کو بڑااعزازمل گیا,غیرمعمولی کارکردگی پراعزازی آسکر ایوارڈ دینے کا فیصلہ

Sep 03, 2016 | 16:35

ویب ڈیسک

ایکشن فلموں کے ہیرو، مصنف، ڈائریکٹر اور مارشل آرٹس فنکار جیکی چن کو فلموں میں ’غیرمعمولی کارکردگی دکھانے‘ کے اعتراف میں اعزازی آسکر ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔امریکہ کی فلم اکیڈمی نے ان کے علاوہ ایڈیٹر این کوٹس، کاسٹک ڈائریکٹر لیئن سٹال ماسٹر اور دستاویزی فلم ساز فریڈریک وائزمین کو بھی یہ ایوارڈ دینے کے لیے ووٹ دیا۔اکیڈمی کے صدر چیرل ازاکس نے اس چاروں کو ’اپنے اپنے شعبوں میں حقیقی عہد ساز اور لیجنڈ قرار دیا ہے۔‘62 سالہ جیکی چن کا تعلق ہانگ کانگ سے ہے اور انھوں نے درجنوں مارشل آرٹس فلموں میں کام کیا ہے۔انھیں کئی فلموں میں عالمی شہرت ملی جن میں ’رمبل اِن دی برونکس، ’دی رش آور‘ اور اینیمیش فلم ’کنگ فْو پانڈا‘ شامل ہیں۔این کوٹس کو فلم ایڈیٹنگ کے شعبے میں 60 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔ انھیں فلم ’لارنس آف عریبیا‘ میں اپنے کام پر آسکر مل چکا ہے۔ ان فنکاروں کو یہ ایوارڈ نومبر میں گورنرز ایوارڈ کی تقریب کے دوران پیش کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں