سیاست میں آنے والے چار مہینے بہت اہم ہیں، دسمبر میں کئی سیاست دان گرفتار ہونگے،کئی وزرا نواز شریف کی نااہلی سے خوش ہیں: منظور وسان

Sep 03, 2017 | 19:38

ویب ڈیسک

خوابوں کے بادشاہ منظور وسان نے پھر خواب دیکھ لیا، کہتے ہیں کہ شریف خاندان کی سیاست ختم ہوتی جارہی ہے، آئیندہ الیکشن میں نواز لیگ پنجاب میں حکومت نہیں بنا سکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں آنے والے چار مہینے بہت اہم ہیں، دسمبر میں کئی سیاست دان گرفتار ہونگے، ن لیگ کے کچھ وزرا نواز شریف کی نااہلی سے خوش ہیں، نواز شریف اس بار پاکستان واپس آئیں گے، لیکن پھر ملک سے باہر جانے کے بعد واپس نہیں آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو خیبرپختونخوا کے عوام نے مسترد کردیا ہے سندھ کے عوام کیسے انہیں ووٹ دے گی۔ خواجہ اظہار الحسن پر حملے کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جب اپوزیشن لیڈر محفوظ نہیں تو اور سیاستدان کیسے محفوظ رہینگے۔

مزیدخبریں