اسلام آباد ( محمد نوازرضا‘ وقائع نگار خصوصی) صدارتی انتخاب میں متفقہ امیدوار کی نامزدگی میں ناکامی کے بعد متحدہ اپوزیشن کا شیرازہ بکھر جانے کا امکان ہے ۔ متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے صدارتی انتخاب میں اپوزیشن جماعتوں سے تعاون نہ کرنے پر الزام عائد کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن اور آصف علی زرداری کے درمیان فاصلے پیدا ہوگئے ہیں۔ تاہم مولانا فضل الرحمن پیپلز پارٹی کے بارے میں خاصے مایوس دکھائی دیتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ اپنی پالیسی پر نظرثانی کریں لیکن تاحال انہیں پیپلز پارٹی کی طرف سے کوئی مثبت جواب موصول نہیں ہوا ذرائع کے مطابق صدارتی انتخاب میں منقسم ہونے والی اپوزیشن کو دوبارہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا خاصا مشکل ہوگا۔ اپوزیشن کے منقسم ہونے سے حکومتی اتحاد کو تقویت مل سکتی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے پیپلز پارٹی کو وارننگ دی ہے کہ آج اتحاد نہیں کیا تو کل متحدہ اپوزیشن کے اتحاد کا کوئی فائدہ نہیں پیپلز پارٹی نے وزارت عظمیٰ کے موقع پر ووٹ نہیں دئیے اب حکومتی امیدوار کی کامیابی کی راہ ہموار کررہی ہے ۔
اپوزیشن / ناکام
صدارتی الیکشن‘ فضل الرحمن مایوس‘ اپوزیشن کا شیرازہ بکھرنے کا امکان
Sep 03, 2018