گیرٹ ولڈر ملعون امنِ عالم کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے:اشرف آصف جلالی

Sep 03, 2018

لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺوتحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا گیرٹ ولڈر ملعون امنِ عالم کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے ۔وہ ملعون مسلسل مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکا رہا ہے ۔اس کی تازہ ہرزہ سرائی سے یہ بات واضح ہے کہ جب تک اسے سزا نہ ملی وہ فساد پھلانے سے باز نہیں آئے گا۔وہ نئے سرے سے ٹویٹر پر قرآن مجید کی آیات پیش کرکے ان کا مذاق اڑا رہا ہے ۔گستاخانہ خاکوں کی نمائش منسوخ ہوجانے کے باوجود گیرٹ ولڈر کی شرانگیزیاں اس وقت تک ختم نہیں ہونگی جب تک اسے سزا نہ مل جائے ۔چنانچہ عالم اسلام اپنا احتجاج جاری رکھے تاکہ اس ملعون کی شر انگیزیوں کا خاتمہ ہو۔

مزیدخبریں