پاکستانی سےاست مےں چوہدری برادران آف گجرات نے بہت سے ادوار ِ دےکھے ہےں ۔ بہت سی حکومتی کے درمےاں رہتے ہوئے نہ صرف اپنی شناخت برقرار رکھی ہےبلکہ چوہدری صاحب نے سےاست مےں پنجاب کی اعلی رواےات کی پاسداری کی ہے۔آپ نے ہمےشہ پاک وطن کا جھنڈا بلند رکھنے کی بات کی ہے ۔جب جب انہےں پنجاب ےا مرکز مےں موقع ملا تو انہوں نے اپنی بہترےن صلاحتےوں کو بھروئے کار لاتے ہوئے ملکی سےاست مےں اہم کردار ادا کےا ہے ۔مےرے آبائی ضلع سے تعلق ہے تو مےں سمجھ سکتا ہوں کہ چوہدری فےملی نے ضلع گجرات کیلئے کےا کےا خدمات سرانجام دی ہےں ۔ےہ ضر ور ہے کہ مےرے جےسا سفےد پوش لکھاری چوہدری صاحب سے کبھی ملاقات کیلئے نہ جاسکا ۔لےکن ان کے کاموں ٬ان کی سوچ٬ ان کے انداز سےاست اور انکے خاندانی رکھ رکھاو کا ہمےشہ سے قائل رہا۔چوہدری شجاعت بھی پاکستانی سےاست مےں اےک معتبر نام ہےں ۔لےکن مےرا آج کا موضع سخن چوہدری پروےز الہی ہےں ۔وہ اس لےے کہ آج اےک بار پھر اللہ نے انہےں عزت سے اور اختےارات سے نوازا ہے ۔کسی دور مےں آپ نواز شرےف کے بہت قرےبی ساتھی ہوا کرتے تھے ۔جب مےاں نواز شرےف الےکشن جےت کے مرکز مےں حکومت بنانے کے قابل ہوئے تو بہت سے سےاسی پنڈتوں کا خےال تھا کہ پنجاب کی ” پگ“ پنجاب کے چوہدری کے سر بندھے گی ۔ مےاں نواز شرےف کے اپنے بچے اُس وقت چونکہ بہت چھوٹے تھے اس لےے انہوں نے پنجا ب کے وزےر اعلی کیلئے اپنے چھوٹی وےر کو موقع دے دےا ۔جنہوں نے اےک اچھے اےڈمنسرےٹر کا کردار بخوبی نبھاےا ۔ چوہدری صاحب کو پنجا ب اسمبلی کا سپےکر بنادےا گےا ۔ وقت بدلا حالت بدلے لےکن چوہدری برادران کا انداز سےاست نہ بدلا ۔ہر دور مےں اپنی کہی بات پہ پہرا دےتے رہے ۔پروےز مشرف کے ساتھ چلے تو اُس کسی موقع پر تنہائی کا احساس نہ ہونے دےا ۔پنجاب کی وزارتِ اعلی جب چوہدری پروےز الہی کو ملی تو پنجا ب مےں پکی گلےوں سے لےکر کشادہ اور پکی سڑکےں بننے کا عمل چوہدری پروےز الہٰی کے دور مےں ہی شروع ہوا تھا ۔دور دراز کے ہر گاوں تک پھےلی پکی سڑکوں کا جال بن دےا گےا۔کسی زمانے مےں جب سڑک پہ کوئی حادثہ رونما ہوتا تھا تو کسی راگےر مےں ہمت نہ ہوتی تھی کہ زخمی کو اٹھا کے ہسپتال چھوڑ آئے ۔جو کوئی بھی اےسی نےکی کرنے کی کوشش کرتا ہماری پولےس اسکی نےکی کے جرم مےں اسکی اچھی خاصی تسلی کردےتی تھی ۔لےکن کہتے ہےں دنےا مےں وہی آگے بڑھتے ہےں جو مسلسل سےکھتے ہےں ۔ چوہدری صاحب نے شائد کسی اےسی ہی صورتحال کو بہت قرےب سے دےکھا ہوگا ۔اےسے ہی کسی سائل کی داد رسی کیلئے کسی تھانے بھی شائد انہےں جانا پڑا ہو ۔جو کسی تڑپتے خون مےں لت پت شہری کو سڑک سے صرف انسانی ہمدردی کی بنےاد پہ ہسپتال لاےا ہو۔وہ مرےض اپنی زندگی کی بازی ہار گےا ہو ۔اور بعض مےں ہماری پولےس نے زخمی سے ہمدردی کرنےوالے کو پابندِ سلاسل کردےا ہو ۔
1122ہےلپ لائن سروس پاکستان اےسی پہلی سروس ہے جو کسی بھی حادثے کی صورت مےں فوری وہاں پہنچ کے نہ صرف زخمی کو طبی امداد فراہم کرتی ہے بلکہ اسے پہلی فرصت مےں شہر کے بڑے سرکاری ہسپتال منتقل کرتی ہے ۔ زخمی سے ےہ نہےں پوچھا جاتا کہ جناب آپ کی جےب مےں علاج کیلئے پےسے ہےں ۔مستعد عملہ صرف اور صرف زخمی کے بہتر علاج کو ےقےنی بنانے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے ۔اسکے گھر والوں کو اطلاع کی جاتی ہے لےکن انہےں بھی پےسے ساتھ لانے کی وارننگ نہےں دی جاتی ہے ۔چوہدری پروےز الہی کا دوسرا بڑا کارنامہ تعلےم کے شعبے مےں انقلابی تبدےلی لانا تھا ۔انکے دور مےں سرکاری سکولوں مےں جو اصلاحات ہوئےں وہ بھی پہلے کبھی متعارف نہ کرائی جاسکےں ۔سرکاری سکولوں مےں پرائمری سطح پہ پڑھے لکھے اساتذہ کو پرکشش تنخواہوں پہ بھرتی کےا گےا ۔طلبا کو مفت کتابےں فراہم کی گئےں ۔سرکاری سکولوں کی عمارتوں کو بہتر کےا گےا ۔چوہدری پروےز الہی نے پنجاب مےں اپنی وزارت اعلی کے آخری سال عوام کیلئے بہترےن ٹرےفک پولےس نظام دمتعارف کرواےا۔ٹرےفک وارڈن پولےس کی بھرتےاں ہوئی اور بہت سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے کندھوں پہ سٹار سج گئے ۔ ٹرےفک کنٹرول کرنے کا ےہ نظام اس سے پہلے صرف مغربی دنےا مےں ہی رائج تھا ۔ہونا تو ےہ چاہےے تھا کہ نئی حکومت اس نظام کو بہتر کرنے کی کوشش کرتی۔ لےکن پروےز الہی کی حکومت کے خاتمے کے بعد محترم شہباز شرےف نے صرف اس وجہ سے کہ ےہ محکمہ سابقہ حکومت کا بناےا ہوا ہے ۔اس کی طرف سے آنکھےں بند کئے رکھےں ۔ ٹرےفک وارڈنز کی وہ قربانی سنہرے حروف مےں لکھ دےنی چاہےے جب نہتے ٹرےفک وارڈنز نے اپنی جانوں کے نذرانے پےش کرتے ہوئے مہمان سری لنکن کرکٹ ٹےم کے کھلاڑےوں کی جانےں بچا ئےں تھےں۔سڑک پہ ہوں ےا وی آئی پی قافلے کے آگے ان کی زندگےاں ہر وقت خطرے مےں ہوتی ہےں ۔لےکن ان جوانوں کیلئے کسی طرح کا رسک الاونس نہےں ہے ۔سابقہ حکومت کی عدم توجہ سے بہت سے جوان ےہ فورس چھوڑ چکے ہےں۔
ابھی دو سال پہلے ہی امرےکہ مےں دل کی بےمارےوں کے سپےشلسٹ اور جدےد طرےقے علاج کے ماہر ڈاکٹر پروےز چوہدری نے سےنےر صحافےوں کے توسط سے وزےر اعلی پنجا ب سے مل کے کوشش کی کہ وزےر آباد مےں خالی پڑا کارڈےالوجی ہسپتال ان کے حوالے کےا جائے وہ نہ صرف بہترےن ڈاکٹرو ںکی ٹےم ےہاں لے کے آئےنگے بلکہ وہ کوشش کرےنگے کہ اس ہسپتال کو چلانے کیلئے فنڈز بھی امرےکہ سے جنرےٹ کروائے جائےںلےکن عوامی فلاح کا ےہ منصوبہ بھی چونکہ پروےز الہی نے شروع کےا تھا اس لےے حکومت پنجاب نے اسکی سرپرستی سے انکار کردےا ۔سندھ گورنمٹ نے ڈاکٹر پروےز چوہدری کی خدمات سے استفادہ کرنے کا پلان بناےا اور بہت مختصر وقت مےں سندھ مےں جدےد طرےقہ علاج کی طرز پہ اےک عورت کو متبادل دل لگادےا گےا ۔گجرات مےں پاکستان کی خوبصورت ترےن ےونےورسٹی بنائی گئی ۔لےکن سابقہ حکومت نے اسے بھی ذاتی عناد کی وجہ سے مسلسل نظر انداز کےے رکھا ۔پنجا ب انسٹےوٹ آف آرٹ اےنڈ لےنگوئج ادارہ بناےا گےا جس کا کام پنجا ب مےں پنجابی زبان و ادب کا فروغ تھا لےکن حکومت نے اس ادارے کو بھی خاطر خواہ فنڈز سے محروم رکھا ۔جناب چوہدری صاحب آج اےک بار پھر اللہ نے آپ کو عزت دی ہے ۔آپ حکمران جماعت کے اہم اتحادی ہو ۔مرکز مےں بھی پنجاب مےں بھی ۔آپکی بات ہر کوئی سنے گا ۔تو چوہدری پروےز الہی صاحب اپنی خاندانی رواےات کو جاری رکھےے گا ۔ عوامی فلاح کے جو جو منصوبے آپ نے شروع کےے تھے ان منصوبوں کو ترجیحی بنےادوں پر دےکھےے گا۔لےکن چوہدری صاحب آپ سابقہ حکومت کے شروع کےے گئے ہر اچھے منصوبے کو جاری رکھوائےے گا ۔آپ نے اپنی اعلی خاندانی رواےات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اےک بار پھر پنجا ب مےں بنےادی مسائل کے حل کیلئے عملی کوششےں کرنی ہےں ۔آپ کے ہی سابقہ دور حکومت مےں بھارتی پنجاب کیساتھ بہتر تعلقات پہ بات چےت شروع ہوئی تھی ۔اس پر بھی توجہ دےنے کی کوشش کےجےے گا ۔تقسےم کے وقت دونوں پنجاب کے خاندان زےادہ تعداد مےں بچھڑے تھے ۔اگر ہو سکے تو اپنی دونوں طرف بسے پنجابےوں کو وےزہ فری سروس ےا آسان وےزہ کی سہولت کیلئے کام کےجےے گا ۔