حیدرآباد(آن لائن) پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ ساری قوم کو اس بحث میں ڈال دیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سفر کرنے پر 55 روپے کرایہ لگتا ہے یا 500 روپے، انہوں نے کہاکہ عمران خان کی حکومت نے ملازمت دینے کا کہا تھا لیکن یہاں لوگوں کو بیروزگار کیا جارہا ہے۔ مفروضوں پر چلنے والی حکومت اب تک خریدوفروخت میں لگی ہوئی ہے۔ وہ قاسم آباد میں علی نواز شاہ رضوی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
مفروضوں پر چلنے والی حکومت اب تک خرید و فروخت میں لگی ہے: نثار کھوڑو
Sep 03, 2018