حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) سندھ پانی تحریک کے کنونشن میں ایاز لطیف پلیجو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے تھر میں بچے مر رہے ہیں۔ سندھ میں کاشتکار کو 50 روپے یومیہ بھی نہیں مل رہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر لوگوں کو بھکاری بنایا جا رہا ہے۔ کوئی ہیلی کاپٹر پر آئے، جہاز پر یا پھر بس پر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ عمران خان کو یہ ثابت کرنا ہو گا کہ انصاف غیرجانبدارانہ ہے۔ کسی ایک جماعت کو نشانہ بنانے سے تبدیلی نہیں آئیگی۔