یوم دفاع، آئی ایس پی آر کا میڈیا کو خراج تحسین

Sep 03, 2018

اسلام آباد (نیٹ نیوز) آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم دفاع و شہداء2018 کے حوالے سے پاکستانی میڈیاکو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے ٹوئیٹر اکاﺅنٹ پر 35 سیکنڈ کا پرومو شیئر کیا گیا جس میں پاکستانی میڈیا سے وابستہ صحافیوں کے پیغامات شامل ہیں۔ اس حوالے سے آئی ایس پی آر نے پاکستانی میڈیا کے مثبت کردار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع و شہداء2018 پر پاکستانی میڈیا کا شہداءپاکستان کی قربانیوں کو اجاگر کرنے اور قوم کو آگاہ رکھنے میں کلیدی کردار ہے۔ آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر جاری یوم دفاع کی مناسبت سے پہلے پرومو میں بے نظیربھٹو، چودھری محمد اسلم، اعتزاز حسن، میر سراج خان ربانی، محمد زمان محسود، بشیر احمد بلور اور دیگرشخصیات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
میڈیا/ خراج تحسین

مزیدخبریں