اسلام آباد( آئی این پی ) سینیٹ کا اجلاس دور روزہ وقفے کے بعد (آج) دوبارہ ہو گا، جس میں عام انتخابات 2018میں ہونے والی مبینہ دھاندلی سے متعلق تحریک التوا پر بحث کی جائے گی ، جبکہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے، وزارت مذہبی امور کی کارکردگی اور ٹیکس ایمنسٹی سکیم پر بحث کرانے کی تحریکیں پیش کی جائیں گی ، غیر ملکی معاہدوں کی پارلیمنٹ سے توثیق کا بل 2018 اور سٹیٹ بینک آف پاکستان (ترمیمی بل) 2018 بھی پیش کیا جائے گا ۔
سینٹ