لاہور(آ ئی این پی) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نادرا نے پختون شہریوں کے شناختی کارڈ بنانے کے لیے لاہورمیں سپیشل سینٹربنانے کا اعلان کردیا۔ لاہورمیں مقیم پختونوں نے اتوارکو وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے شناختی کارڈز کے مسائل حل کیے جائیں۔