فیروزوالہ(نامہ نگار)تحریک انصاف پی پی 145 شاہدرہ کے رہنما محمدامجد،محمدارشد خان نے کہا ہے کہ قوم کی دولت لوٹنے اور کرپشن کرنے والے آج جیل میں بند ہیں عمران خان شریف برادران سے پائی پائی وصول کرینگے ‘کرپشن کرنے والوںنے ملک کی بنیادو ں کو کھوکھلا کر دیا، کرپشن میں ملوث کسی فرد کو معاف نہیں کیا جائے گا۔کرپٹ عناصر کا کڑا محاسبہ زیادہ دور نہیں عمران خان کرپشن کے خاتمے کا وعدہ ہرحال میں پورا کریں گے، کہ تبدیلی کا آغاز ہوگیا ہے،وزیر اعظم عمران خان کے حکومت سازی فیصلے مفید ثابت ہوں گے ‘ تحریک انصاف کی حکومت دن رات ایک کر کے عوام کی خدمت کرے گی ، وزیر اعظم عمران خان عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے ، ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں سے پائی پا ئی وصول کی جائے گی ۔