سٹورٹ براڈ نے رچرڈ ہیڈلی کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا

سائوتھمٹن (اے پی پی) مایہ ناز انگلش فاسٹ بائولر سٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سری لنکن سپنر رنگنا ہیراتھ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح وہ زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر دنیا کے آٹھویں بائولر بن گئے، انہوں نے بھارت کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ایک وکٹ لیکر ہیراتھ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ کر سابق کیوی بائولر رچرڈ ہیڈلی کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کیا، ہیراتھ نے 430 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ براڈ اور رچرڈ ہیڈلی کی وکٹوں کی تعداد برابر ہو گئی ہے، دونوں نے 431 وکٹیں لے رکھی ہیں، متھایا مرلی دھرن 800 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...