ملتان ( نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ قدیمی امام بارگاہوں کے لائسنسداروں، متولیوں کے مسائل حقیقت پر مبنی ہیں جن کے حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا متعلقہ ادارے لائسنسداروں اور متولیوں کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی پولیس افسران لائسنسداروں، متولیوں کو سیکیورٹی کی فراہمی میں اخلاق و محبت سے پیش آئیں شکایت ملنے پر سختی سے نوٹس لیا جائے گا جبکہ اس موقع پر لائسنسداروں، متولیوں نے ڈپٹی کمشنر ملتان کے سامنے مسائل کے انبار لگا دیئے اور پولیس افسران کے ناروا رویے پر بھی افسوس کا اظہار کیا جس پر ڈپٹی کمشنر ملتان نے تحفظ عزاداری کے رہنمائوں کو یقین دہانی کرائی کہ یکم محرم الحرام سے قبل ماتمی جلوس روٹس پر تمام مسائل حل کر دیئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہائوس میں ڈسٹرکٹ ملتان کے قدیمی امام بارگاہوں کے مرکزی لائسنسداروں اور متولیوں کے وفد سے ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری حضرت امام حسین ؑ کے مرکزی صدر الحاج شفقت حسنین بھٹہ کی قیادت میں محرم الحرام میں مسائل کے حل کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں تحفظ عزاداری حضرت امام حسین ؑ کے مرکزی سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے قدیمی امام بارگاہوں میں ہونے والی مجالس عزاو ماتمی جلوس روٹس کے مسائل سمیت سیکیورٹی مسائل کے حوالے سے ایجنڈا پیش کیا اجلاس میں تحفظ عزاداری ملتان ، جلالپور پیروالہ، شجاع آباد سے تعلق رکھنے والے قدیمی امام بارگاہوں کے لائسنسداروں ، متولیوں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر سی پی او منیر مسعود مارتھ، میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں، ایڈیشنل کمشنر جنرل کریم بخش، میڈم شبانہ ، سی ای او ڈاکٹر منور عباس سمیت صدر الدین گیلانی، سید طالب حسین پرواز، خلیفہ الطاف حسین، قاضی غضنفر حسین اعوان ایڈووکیٹ، ملک شجر عباس کھوکھر، مخدوم قسور علی شمسی، حاجی خضر عباس جعفری ، علامہ سید سلطان شاہ، پروفیسر تنویرالسبطین، ملک اللہ دتہ نوناری، سیداحمد رضا گردیزی، سید ظفر حسین زیدی، فداحسین ، سید عون عباس، سکندر حسین، عامر عباس، غلام عباس جعفری، سلیم رضا ، سیدآغا حسین، سید اعجاز حسین، ملک اقبال حسین، سید کوثر عباس، منیر حسین، خضر عباس، اقبال جعفری، قاسم حسین، ملک اللہ وسایا خان، سید محمد رضا شمسی، الحاج شاہد حسین قریشی، سید علی حیدر بخاری، سید عیسن شاہ، نذر حسین مغل، حسن جاوید، حاجی عنائیت حسین، مختیار حسین کانجو، فیصل قریشی، قاضی وقاص حسین، شاہ زیب بلوچ، بشیر حسین لودھی، سید نسیم عباس شمسی، سید شاہد عباس، علمدار حسین شاہ، مخدوم زادہ سید مشاہد عباس شمسی ودیگر بھی موجود تھے
قدیمی امام بار گاہوں کے لائسنسداراور متولیوں کے مسائل ہنگامی بنیادوں پرحل کئے جائیں گے، ڈی سی
Sep 03, 2018