ملتان(سپیشل رپورٹر) پا کستا ن مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنمائو ں حا جی ارشد بو ٹا ، شا ہد مختیار لودھی ، منیر لنگا ہ ،عا بد با کسر ،امیر بخش کمبو ہ ،مطیع الحسن بخا ری ، صو فی قیصر ،محسن بٹ اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیا ن میں کہا ہے کہ نو از شریف ،مر یم نو ا ز اور کیپٹن صفدر بے گنا ہ ہیں۔ انہو ں نے کر پشن کی ہے اور نہ ہی اس ملک کے پیسے کو لو ٹا ہے جس کی تصد یق فیصلہ میں موجو د ہے ۔جبکہ مو جو دہ حکو مت نے 100 دن کا الٹی میٹم دیا لیکن ابھی تک صر ف غریب لو گو ں کے منہ سے ر و ٹی کا نوا لہ چھیننے پر لگے ہو ئے ہیں ۔ا نہو ں نے کہا ہے کہ عمرا ن نیا زی کی حکو مت جلد ختم ہو گی کیو نکہ یہ ملکی خارجی دا خلی معاملا ت جا نتے ہی نہیں یہ و ہ گز شتہ رو ز ضلعی سیکرٹریٹ میں پر یس کا نفر نس سے خطا ب کر رہے تھے ۔ انہو ں نے کہا ہے کہ انہوں نے اقتدا ر پر آ تے ہی پہلے مر حلے میں تعلیم ، صحت اور رو زگا ر دینے کی بجا ئے لوگوں کو محکمو ں سے نکا لنے کا سلسلہ شر و ع کر دیا ہے اس کے بعد بجلی کے ریٹ بڑ ھا کر یہ حکم دے دیا ہے کہ غر یب کا ایک ماہ بھی بل ہو تو میٹر اُ تا ر لیا جا ئے جبکہ اسمبلی میں بیٹھے اکثر ممبرا ن اسمبلی بجلی چو ر ی کے مقد ما ت میںملو ث ہیں ۔ انہو ں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) جلد ظا لم حکومت کیخلا ف تحر یک چلا نے کیلئے پروگرام تشکیل دے رہی ہے۔ انہو ں نے مطا لبہ کیا ہے کہ فو ری طو ر پر نوازشریف خا ندا ن کو رہا کیا جا ئے اور دھا ند لی سے اقتدا ر پر آنیوالوں کا بھی محا سبہ کیا جا ئے ۔
نیازی حکومت داخلی وخارجی مسائل سے نابلد، جلد ختم ہوجائیگی، لیگی رہنما
Sep 03, 2018