خوبصورت آنکھیں، دراز قدر میرے لئے مشکلات پیدا کرنے لگا ہے،ماریہ شراپوا

Sep 03, 2018

لاہور(سپورٹس ڈیسک) بے ہنگم ڈیل ڈول ، خوبصورت آنکھیں ، دراز قدر میرے لئے مشکلات پیدا کرنے لگا ہے ،کھیل کا میدان ہو یا بازار کی رونقیں دل پھینک انسان بول کستے ہیں جس سے ذہنی طور پر شدید اصطراب کا شکار ہوتی ہوں۔ان خیالات کا اظہار معروف ٹینس سٹار ماریہ شراپوا نے ایک جریدے کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران کیا ۔ماریہ شراپوا کا کہنا تھا کہ ٹینس کھیل میں بے پناہ ناکامیوں پر دل افسردہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک طرف اپنے پاپا کی شفقت بھی ساتھ تھی انہوں نے ہر موڑ پر میرا حوصلہ بڑھایا جبکہ دوسری جانب سنہری بال ، تیکھی آنکھیں اور دراز قد ایک جانب خوبصورت جبکہ دوسری طرف شدید ذہنی اصطراب کا شکار کرتا تھا۔کھیل کا میدان ہو یا بازار کی رونقیں ، عاشق مزاج لوگ خواہ مخواہ بول کستے رہتے ہیں اور ان کی بے ڈھنگی اور فضول باتوں کا جواب نہیں ہوتا ۔

مزیدخبریں