عامر خان کا ایشین گیمز میں پاکستانی باکسرز کی خراب کارکردگی پر اظہار افسوس

Sep 03, 2018

لندن (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ایشین گیمز میں پاکستانی باکسرز کی خراب کارکردگی پر اظہار افسوس کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عامر خان نے کہا کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی مدد کرنا چاہتا ہوں ایشین گیمز میں کسی پاکستانی باکسر نے میڈل حاصل نہیں کیا۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے میری پیشکش کا مثبت جواب نہیں دیا۔

مزیدخبریں